مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر خارجہ محمد بن عبداللہ الرمیحی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گرد گروپ علاقائي ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہیں۔ عبداللہیان نے اس ملاقات میں قطر اور ایران کے باہمی روابط میں فروغ پر تاکید کی۔
عبداللہیان نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو بے نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پر یمن پر حملے فوری طور پر بند رکدینے چاہییں کیونکہ ان حملوں میں صرف عام شہریوں کا قتل عام ہورہا ہے اور اس سے علاقاغي عوام میں سعودی عرب کے بارے میں نفرت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
قطر کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دہشت گرد گروہوں کو علاقائي ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔
آپ کا تبصرہ